News4

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کا آج سے دورہ امریکہ

+

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے منگل سے امریکہ کے چار روزہ دورے پر ہوں گے ۔ جنرل پانڈے کا دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا مقصد دفاعی تعاون اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔دورہ کے دوران آرمی چیف امریکہ کے چیف آف اسٹاف آرمی جنرل رینڈی جارج اور دیگر اعلیٰ فوجی سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال اور بات چیت میں شرکت کریں گے ۔ انہیں امریکی فوج کی طرف سے گارڈ آف آنر دیاجائے گا اور وہ آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھول چڑھانے کیلئے پینٹاگون جائیں گے۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان عالمی امن اور سلامتی کے تئیں احترام اور باہمی عزم کی علامت ہے ۔اس دورہ میں ہندوستانی فوج میں تبدیلی، عالمی خطرے کا تصور، ‘2030 اور 2040 کے مطابق فوج مین تبدیلی، انسانی وسائل سے متعلق چیلنجز، مستقبل کی فوج کی ترقی اور جدید کاری جیسے اہم موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *