News4

آزاد امیدوار قتل کر دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی)آزاد امیدوار قتل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔باجوڑ پولیس کے مطابق ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔باجوڑ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔مقتول ریحان زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

The post آزاد امیدوار قتل کر دیا گیا appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *