آندھراپردیش میں انتخابی تیاریاں ۔ تلگودیشم اور جنا سینا میں نشستوں کی تقسیم

تلگودیشم کا 94 اور جنا سینا کا 24 حلقوں پر مقابلہ
حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) تلگودیشم اور جنا سینا اتحاد نے آندھراپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے 118 اسمبلی حلقوں پر مشتمل امیدواروں کی پہلی مشترکہ فہرست جاری کی ہے۔ دونوں جماعتوں میں نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت ہوچکی ہے ۔ تلگودیشم کی فہرست میں نارا لوکیش اور این ایم ڈی فاروق شامل ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کو 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے بیدخل کرنے تلگودیشم اور جناسینا پارٹی نے ایک دوسرے سے سیاسی اتحاد کیا ہے۔ اس اتحاد میں بی جے پی کی بھی شمولیت کے امکانات ہیں۔ امیدواروں کا اعلان کرنے اور دونوں جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کیلئے صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو اور صدر جنا سینا پون کلیان نے ایک دوسرے سے کئی مرتبہ ملاقات کی ہے جس کے بعد تاحال 128 اسمبلی حلقوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔ تلگودیشم پارٹی 94 اور جنا سینا پارٹی 24 حلقوں پر مقابلہ کرے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں جناسینا 3 پر مقابلہ کرے گی۔ ماباقی حلقوں پر تلگودیشم مقابلہ کرے گی۔ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اتحاد عوام کیلئے قابل قبول ہے۔ جگن موہن ریڈی حکومت سے عوام بدظن ہے اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ بی جے پی سے اتحاد کے سلسلہ میں مذاکرات جاری ہے۔ اتحاد کا فیصلہ ہوجانے کے بعد ماباقی حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ پون کلیان نے کہا کہ مخالف حکومت ووٹوں کی تقسیم کو روکنے جناسینا پارٹی نے تلگودیشم سے اتحاد کرنے اور 24 اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہو ںنے جناسینا پارٹی کیڈر کو مشورہ دیا کہ وہ کم اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کرنے کی وجہ سے ہرگز مایوس نہ ہو حکومت کی تشکیل کے بعد سب کے ساتھ مناسب انصاف کیا جائے گا۔2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *