News4

آندھرا پردیش میں انتخابی تیاریوں کیلئے کانگریس کی پردیش الیکشن کمیٹی

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے آندھرا پردیش میں انتخابی تیاریوں کے سلسلہ میں پردیش الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے اور پردیش کانگریس کمیٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری کا تقرر کیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس وائی ایس شرمیلا ریڈی کی صدارت میں پردیش الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان کے طور پر ڈاکٹر این رگھویرا ریڈی، ٹی سبی رامی ریڈی، ایم پلم راجو، کے راجو، ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ، جی رودرا راجو، ڈاکٹر ایس شیلجا ناتھ، چنتا موہن، جے ڈی سیلم، کے باپی راجو، این تلسی ریڈی، شیخ مستان ولی، پدما سری سونکارا، جے گوتم، راکیش ریڈی، ایس پرساد، اوشا نائیڈو، سوریا نائیک اور سرینواس ریڈی کو شامل کیا گیا۔ تمام محاذی تنظیموں کے سربراہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *