News4

ارب پتی برطانوی تاجر ڈینی لیمبو مشرف بہ اسلام

جدہ : برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔ دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل اطالوی گاڑی لیمبر گینی کو پسند کرنے کے باعث اپنا نام ڈینی کیرن سے بدل کر ڈینی لیمبور رکھنے والے ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا۔ ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔ کاروبار کیلئے سعودی عرب گیا۔ کام جلدی ختم ہونے پر ایک شخص مجھے مکہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔ ڈینی لیمبو نے مزید لکھا کہ اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈینی لیمبو کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازہ کے مطابق 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انھوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے۔ ڈینی نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشہ کے طور پر اپنایا تھا۔ ہوٹل کے کروبار میں حاصل ہونے والے نفع سے وہ 22 سال کی عمر میں کروڑپتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *