News4

اسرائیل کا غزہ میں 2 ماہ کیلئے جنگ روکنے کا امکان امریکی مذاکرات کار کے ذریعہ عارضی جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز

تل ابیب : اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں 2 ماہ کیلئے جنگ روکنے کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا لیکن امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازعہ کے حل کیلئے بنیاد رکھ سکتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس میں چھاپوں میں 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔غزہ کی صورتِ حال پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز آج فرانس میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ولیم برنز آج موساد کے سربراہ، قطری وزیرِ اعظم اور مصری انٹیلی جنس کے سربراہ سے ملاقات کرکے اس سلسلہ میں مختلف امور پر غور کررہے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق ملاقات میں غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت ہو گی۔ میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔ امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازعہ کے حل کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *