اسرائیل کا مغربی کنارہ میں مزید 3 ہزار مکانات بنانے کا اعلان

تل ابیب : اسرائیل نے مغربی کنارہ میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارہ میں یہودی آبادکاری کے نئے متنازعہ منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ آبادکاری سے متعلق متنازعہ اسرائیلی منصوبہ پر امریکہ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 29 ہزار 550 تک جا پہنچی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *