News4

اقلیتی بہبود کیلئے 2262 کروڑ کی تخصیص

حیدرآباد 10 فروری (سیاست نیوز) وزیر فینانس ملو بھٹی وکرمارک نے تلنگانہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے علیٰ الحساب بجٹ میں 2262 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی ترقی کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی کے وعدوں پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی۔انہو ںنے حکومت سے فراہم کی جانے والی فیس بازادائیگی اسکیم کے علاوہ اسکالرشپس کی بروقت اجرائی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت سے تمام طبقات ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتوں کیلئے جاری کی جانے والی اسکالرشپس و فیس بازادائیگی اسکیم پر مؤثر عمل کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دس برسوں میں تعلیمی وظائف اور فیس بازادائیگی میں کوتاہیوں کو دور کیا جائیگا اور عوام کی تکالیف کو دور کیا جائیگا۔وزیر فینانس نے ایوان کو تیقن دیا کہ ریاست میں اب طلبہ کو اسکالرشپس و فیس بازادائیگی کیلئے جدوجہد کرنی نہیں پڑے گی بلکہ وقت پر یہ رقومات جاری کرنے حکومت سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ فیس بازادائیگی اور اسکالرشپس کی اجرائی کی صورت میں اقلیتی طلبہ کو جو طویل مدت سے ان اسکیمات سے استفادہ کے منتظر ہیں راحت نصیب ہوگی۔ 3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *