الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

عام انتخابات 2024 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا، جو بلاتعطل شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا آج انعقار کیا جارہا ہے، قومی اسمبلی کی دو سو پینسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو نوے نشستوں پر مقابلہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ- پاکستان ، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ف)، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدواروں کی تعداد میدان میں ہیں۔

ملک میں پہلی بار سترہ ہزار آٹھ سو سولہ امیدوار میدان میں ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔

انٹرنیٹ سروس معطل

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، امن وامان قائم رکھنے ، ممکنہ خطرات سےنمٹنے کیلئےحفاظتی اقدامات ناگزیرہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس متاثر ہیں اور سگنلزغائب ہیں ، جس کے باعث ملک بھرمیں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہیں۔

ملک بھر میں پولنگ کا آغاز

عام انتخابات 2024 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کےجاری رہے گی۔

ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا تاہم پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون،کیمرہ،ہینڈ بیگ لے جانے پرپابندی ہوگی۔

ووٹرز آزادی سے ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

8:16 : چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن سکندرسلطان راجہ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی سمیت الیکشن کمیشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں، الیکشن مکمل طورپرشفاف ہوں گے، ووٹرز آزادی سےووٹ ڈالیں، قومی فریضے میں سب کوحصہ ڈالنا چاہیے۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم کاانٹرنیٹ پردارومدارنہیں ، امید ہے انتخابات کا عمل بخیرو عافیت مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دےگا، ہم کہیں موبائل سروس کھولیں اوردہشتگردی کاواقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔

  شہبازشریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

8:26 : این اے128 میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ووٹ ڈالنے پہنچ گئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت آئےجومحبت ویگانگت ،خیرسگالی جذبات کےپھول نچھاورکرے، سیکیورٹی انتظامات بہت مناسب ہیں۔

پشاور میں صدر کے خواتین پولنگ اسٹیشن کاعملہ غائب

8.26: پشاور میں صدر کے خواتین پولنگ اسٹیشن کاعملہ غائب ہیں اور پولنگ شروع نہ ہوسکی ، ووٹرز ووٹ ڈالنے کیلئے موجود ہے تاہم انتخابی عمل تاخیر کا شکار ہے۔

چمن کے بیشتر پولنگ اسٹیشنر کا عملہ غائب

8:29 : ضلع چمن کے بیشتر پولنگ اسٹیشنرکاعملہ غائب ہیں، جس کے باعث پولنگ تاخیرکاشکار ہے ، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے موجود ہیں۔

سابق قومی کرکٹرعمرگل نے ووٹ کاسٹ کردیا

8.32 : سابق قومی کرکٹرعمرگل نے نواں کلے میں ووٹ کاسٹ کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ خوشحال پاکستان کیلئےعوامی نمائندوں کاانتخاب کریں۔

کراچی : این اے 248 کے پولنگ اسٹیشن نمبر196 میں پولنگ شروع نہ ہوسکی

8:34 : کراچی میں این اے 248 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 196میں پولنگ شروع نہ ہوسکی ، پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ : این اے 106 کے 2پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار

8.34: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں این اے 106 کے 2پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے ، پولنگ عملے نے میڈیا کی موجودگی میں سامان سیل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *