News4

امتحانات میں دھاندلی روکنے کے بل کو پارلیمنٹ کی منظوری

نئی دہلی: سرکاری خدمات کی بھرتی کے امتحانات پر غیر منصفانہ طریقوں سے اثر انداز ہونے والے مجرموں کے خلاف سخت تعزیری دفعات والے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) بل، 2024 جمعہ کو پارلیمنٹ نے منظور کر لیا۔ بل کو راجیہ سبھا میں مختصر بحث کے بعد ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا، جبکہ لوک سبھا اسے پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایوان میں مختصر بحث کے بعد کہا کہ یہ بل اعلیٰ امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقررہ وقت میں نتائج دستیاب ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *