امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کی مالی معاونت کر رہا ہے، رکن کانگریس

رکن کانگریس کوری بش نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے کوری بش نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے “اس بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور قتل عام کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی انسانیت کو دوبارہ اٹھانے کا نعرہ لگانا چاہیے اور اب دیرپا جنگ بندی کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔

Almost half of Gaza’s population has taken refuge in Rafah. There’s nowhere else to go.

The U.S. is funding this mass displacement and massacre of Palestinians. End the complicity!

We must reclaim our humanity & facilitate a lasting ceasefire NOW. https://t.co/95VFN2eMqI

— Congresswoman Cori Bush (@RepCori) February 11, 2024

بش نے کہا کہ غزہ کی تقریباً نصف آبادی نے رفح میں پناہ لے رکھی ہے کیونکہ ان کے پاس کہیں اور جانے کے لیے جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو ان مصائب سے نجات دلائے۔

ان کے تبصرے اسرائیل کی جانب سے زمینی حملے سے قبل رفح سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو “نکالنے” کی تیاری کے جواب میں سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *