News4

امریکہ میں طالبہ سے بدسلوکی ، سعودی سفارتخانہ کی وضاحت

نیویارک: امریکہ میں سوشل میڈیا پر شکاگو کے مڈل ایک اسکول میں ایک طالبہ پر حملہ کرنے کا ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہیکہ اس میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ سعودی عرب کی شہری ہے۔تاہم امریکہ میں سعودی سفارت خانے اور ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل نے انکشاف کیا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی جس سے یہ ظاہر ہو کہ تشدد کا شکار لڑکی سعودی شہری ہے۔ سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ وہ امریکہ بھرمیں موجود سعودی مردو خواتین شہریوں سلامتی اور تحفظ کے متمنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ وہ واقعہ سے متعلق حقائق کی تصدیق کیلئے معلومات جمع کررہے ہیں۔شکاگو کے مضافاتی علاقہ میں ایک مڈل اسکول کے اندر ایک امریکی طالب علم کے ہاتھوں ایک مبینہ سعودی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *