News4

امریکہ کی بلوچستان میں پی ٹی آئی ریلی میں بم حملے کی مذمت

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز بریفنگ میں بلوچستان میں پی ٹی آئی کی ریلی پر بم کیحملے کے نتیجیمیں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم پاکستان میں پی ٹی آئی پارٹی کی ریلی پر حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے بلند حوصلوں اور مشکلات سے بحالی کی اہلیت پر یقین رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر سبی میں، پولیس حکام کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی موٹر سائیکل ریلی میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ میتھیو ملر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں مختلف پارٹیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ ان حملوں میں سے ایک ہے جو ہم نے پچھلے مہینے پاکستان بھر میں متعدد جماعتوں کے خلاف ہوتے ہوئے دیکھے ہیں۔ الیکشن کمیشن خود کئی مقامات پر ان حملوں کی زد میں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *