News4

امریکی فوج کا یمن میں ڈرونز کنٹرول اسٹیشن پر حملہ

واشنگٹن : امریکی فوج نے کہا ہے کہ یمن میں 10 حملہ آور ڈرونز اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے تعلق رکھنے والے ایک زمینی کنٹرول سٹیشن کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ (سنٹکام) کے ایک بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں حوثی ڈرون کنٹرول گراؤنڈ اسٹیشن اور 10 حوثی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا جو ’خطے میں تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے ایک فوری خطرے کا باعث بن رہے تھے۔دوسری جانب امریکہ نے اردن میں تین فوجیوں کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی ذمہ داری ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر عائد کی ہے۔امریکی الزام کے مطابق یہ گروپ عراق میں سرگرم ہے اور اس کو ایران کی حمایت حاصل ہے جس نے اردن میں امریکہ کے فوجی اہلکاروں کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔امریکہ کی جانب سے تہران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی امریکی حملے کا ’فیصلہ کن جواب‘ دے گا۔ امریکہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اتوار کے ڈرون حملے کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں جوابی حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *