ایران میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 9 پاکستانی قتل

ایران میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا ہے جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 پاکستانی جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تین نا معلوم مسلح افراد نے پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایران میں فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *