News4

ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری

جموں : جموں میں لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں میں آتشزدگی کی مسلسل وارداتیں رونما ہونے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر ممکنہ دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر رات کی پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے آگ کی وارداتیں رونما ہونے کے بعدبارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب پونچھ کے بھاٹا دوڑیاں جنگل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک وسیع الریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق فوج اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *