News4

ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن۔ وزیراعظم مودی کا اعلان

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یہ اطلاع دی۔وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ میں نے ان سے بھی بات کی اور انہیں اس اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ ہمارے دور کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک، ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون نا قابل فراموش ہے۔ ان کی زندگی زمینی سطح پر کام کرنے سے شروع ہو کر ہمارے نائب وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے تک ہے۔ انہوں نے ہمارے وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ ان کی پارلیمانی مداخلت ہمیشہ مثالی رہی ہے۔
اڈوانی نے بھارت رتن ملنے پر مودی کا شکریہ ادا کیا
دریں اثناء بی جے پی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ سے نوازے جانے پر ہفتہ کو انکساری کے ساتھ قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی اپنے لیے نہیں ملک کے لیے ہے۔بھارت رتن کے اعلان کے بعد اڈوانی نے آج ایک بیان جاری کر کے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ملک میں ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تحریک کی قیادت کرنے والے بی جے پی کے سابق صدر نے ایک بیان میں کہاکہ”میں ‘بھارت رتن’ انتہائی عاجزی اور شکرگزاری کے ساتھ قبول کرتا ہوں جو آج مجھے دیا گیا ہے ۔ انفرادی طور پر میرے لیے ایک اعزاز، بلکہ ان نظریات اور اصولوں کے لیے بھی ایک اعزاز ہے جن کی میں نے پوری زندگی میں اپنی صلاحیت کے مطابق خدمت کرنے کی کوشش کی ہے ۔”انہوں نے کہاکہ “جب سے میں نے 14 سال کی عمر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں رضاکار کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے ۔

، میں نے صرف ایک چیز کا صلہ چاہا ہے ، زندگی میں مجھے جو بھی کام سونپا گیا ہے اس میں اپنے پیارے ملک کی خدمت کرنا۔ جس چیز نے میری زندگی کو متاثر کیا وہ نعرہ ہے “اند نہ مم” یہ زندگی میری نہیں ہے ، میری زندگی میری قوم کے لیے ہے ۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *