News4

ایمسٹ بدل کر ایپسٹ ہوگیا

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) ریاست کا اہم انٹرنس امتحان کا نام ایمسٹ بدل کر ایپسٹ (EAPCET) ہوگیا۔ اس سال یہ انٹرنس 9 مئی تا 12 مئی 2024 رکھا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایم پی سی طلبہ انجینئرنگ اور فارمیسی کیلئے اہل ہیں۔ اس انٹرنس کے ذریعہ داخلہ ہوگا اور انٹر بائی پی سی طلبہ فارمیسی اور اگریکلچر، وٹرنری کیلئے اہل ہیں۔ 21 فروری کو نوٹفکیشن جاری ہوگا اور 26 فروری سے آن لائن فارمس داخل کئے جاسکتے ہیں۔ آخری تاریخ 6 اپریل رکھی گئی ہے۔ انٹر ایم پی سی اور بائی پی سی طلباء و طالبات اس کے کراش کورس کوچنگ اور ماڈل نٹ سیریز کیلئے 9063244927 پر واٹس اپ پر نام روانہ کریں اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجسٹریشن کرائیں۔ یہ امتحان CBT رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *