News4

ایک دہائی میں پدم ایوارڈ ملنے کے عمل میں بڑی تبدیلی آئی : مودی

نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی دہائی میں پدم ایوارڈ سے نوازنے کے نظام میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اس کے تئیں لوگوں کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے ۔ آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کی 109ویں قسط میں مسٹر مودی نے کہا کہ پدم ایوارڈ سے سماج اور ملک کو بااختیار بنانے کے لیے بے لوث کام کرنے والوں کو نوازنے کا طریقہ بدل دیا گیا ہے ۔ کیوں کہ اب بڑی تعداد میں لوگ اب خود آگے آ کر مخصوص کاموں کے ساتھ پدم ایوارڈ کے لیے نامزدگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے بہت خوشی ہے کہ پدم ایوارڈ کا نظام پچھلی دہائی میں مکمل طور پر بدل گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *