News4

ای ڈی کی تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ‘نوکری کے بدلے زمین’ معاملے میں پوچھ گچھ شروع کی۔’نوکری کے بدلے زمین’ معاملے میں ای ڈی کے سمن کے بعد یادو صبح 11:30 بجے پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر پہنچے ۔ یادو کے ای ڈی آفس پہنچنے سے پہلے ہی آر جے ڈی ایم ایل اے اور سابق وزیر سمیت بڑی تعداد میں حامی ای ڈی آفس پہنچ چکے تھے ۔ یادو جیسے ہی ای ڈی کے دفتر پہنچے ، حامیوں نے ان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ بڑی مشکل سے یادو ای ڈی آفس کے اندر جانے میں کامیاب ہوئے ۔ای ڈی نوکری کے بدلے زمین گھپلہ سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔ الزام کے مطابق، لالو پرساد یادو نے 2004 سے 2009 تک مرکز میں کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند حکومت کے دور میں ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے گروپ ڈی کیٹیگری میں امیدواروں کو دی گئی نوکریوں کے بدلے میں اپنے خاندان کے افراد کے نام پر پلاٹوں کا رجسٹریشن کرایاتھا۔ پیر کو ای ڈی نے اس معاملے میں یادو سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *