News4

بائیڈن پر غزہ جنگ بندی کیلئے مزید دباؤ

واشنگٹن: تقریباً 70 امریکی شہروں جن میں شکاگو اور سیاٹل بھی شامل ہیں نے اپنے ہاں منظور کردہ قرارداوں میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ روئٹرز کے تجزیہ کے مطابق ان شہروں سے سامنے آنے والے یہ مطالبات امریکی صدر جوبائیڈن پر اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں ترمیم اور جنگ بندی کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے کا باعث بنیں گے۔48 شہروں میں منظور کردہ قرادادوں میں سیدھا سیدھا یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری روکے۔ جبکہ 6 دوسرے شہروں میں منظور کی گئی قراردادوں میں اس سے آگے بڑھتے ہوئے امن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کم از کم 20 امریکی شہروں نے حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے کہ اس حملے کے بعد خونریزی کا موجودہ سلسلہ شروع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *