News4

برطانوی شہزادی کے بعد شاہ چارلس کی بھی سرجری

لندن : برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے پیٹ کے نچلے حصے کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے لیکن تاحال وہ اسپتال میں ہیں، تاہم اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔شاہی محل کے مطابق بادشاہ چارلس 26 جنوری کو اپنے علاج کے غرض کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے، ان کا علاج اسی اسپتال میں کیا گیا جہاں گزشتہ ہفتے شاہ چارلس کی بہو کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی سرجری کی گئی تھی۔ اگرچہ رپورٹ میں شاہ چارلس کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی طور پر نہیں بتایا گیا تاہم صرف اتنی معلومات دی گئی ہیں کہ 75 سالہ شاہ چارلس کے پیٹ کے نچلے حصے میں ’پروسٹیٹ‘ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا تھا۔شاہ چارلس کا علاج پہلے سے ہی طے تھا، 17 جنوری کو انکشاف کیا گیا تھا کہ بادشاہ چارلس ایسی بیماری کا علاج کروائیں گے جو ہزاروں مردوں میں عام ہے لحاظہ اس میں کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *