بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تاہم اننگ کے 13ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آگئے جب ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ ان کی گرما گرم بحث ہوگئی۔

امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی لیکن وہ وکٹ کیپر سے ناراض رہے۔

BABARRRRR pic.twitter.com/H7WbETwCT0 https://t.co/FpAdHiRoE1

— Ahmed. (@ahmxidd) January 27, 2024

واضح رہے کہ بابر اعظم کی بی پی ایل کے تیسرے میچ میں یہ دوسری ففٹی ہے، بابر نے 114.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے 49 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش میں شائقین ان کی موجودگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ کرکٹر سے آٹو گراف بھی لے رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 29 سالہ کھلاڑی ٹیم بس میں جا رہے تھے، شائقین بڑی تعداد میں اپنے پسندیدہ کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے باہر کھڑے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *