News4

‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ رائے گڑھ سے آج دوبارہ شروع ہوگی

رائے گڑھ (چھتیس گڑھ): : راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دو دن کے بعد 11 فروری کو رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہوگی۔ وہ دہلی سے جندل ہوائی اڈے پہنچیں گے اور گاندھی مجسمہ سے نیا ئے یاترا شروع ہوگی۔ان کے ساتھ جے رام رمیش، کنہیا کمار اور چھتیس گڑھ کے کئی بڑے کانگریسی لیڈر بھی موجود ہوں گے ۔نیا ئے یاترا انچارج اوشا نائیڈو نیکہاکہ یہ یاترا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کھرسیا اسمبلی حلقہ پہنچے گی۔ راہول انصاف کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں اور یاترا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *