بھارت: نوجوان کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے کا ایک اور واقعہ

بھارت کی ریاست کرناٹک میں سرکاری یونیورسٹی میں نوجوان کو برہنہ کر کے سرِ عام پریڈ کروانے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بی آر امبیڈکر کی تصویر کی پوجا رکھی گئی تھی جس میں نوجوان نے شرکت نہیں کی تھی۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی کہ ملزمان نے بیٹے کو برہنہ کر کے بی آر امبیڈکر کی تصویر کی چوجا کروائی گئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان پری یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور سرکاری ہاسٹل میں رہتا ہے، اتوار کو یونیورسٹی میں پوجا رکھی گئی تھی جس میں نوجوان شرکت نہ کر سکا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے نوجوان کو برہنہ کر کے اسے بی آر امبیڈکر کی تصویر اٹھا کر پریڈ کروانے پر مجبور کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *