News4

بی آر ایس کے اراکین بلدیہ کا پارٹی سے علحدگی کا سلسلہ جاری

سابق صدرنشین بلدیہ مسعود علی اور رکن بلدیہ گنیش کی کانگریس میں شمولیت
کاماریڈی :10؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آرایس پارٹی کے اراکین بلدیہ کا پارٹی سے علیحدگی اختیارکرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بی آر ایس کے رکن بلدیہ گنیش وارڈ نمبر 41 ، معاون رکن بلدیہ و سابق صدرنشین بلدیہ سید مسعود علی نے آج بی آرایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹ اقتدار میں آنے کے بعد سے ارکان بلدیہ بی آرایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹی کو میونسپلٹی میں شدید نقصان ہورہا ہے ۔ کانگریس پارٹی صدرنشین بلدیہ این جھانوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ اور اس کی وجہ سے پارٹی سے وابستہ قائدین بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ کاماریڈی بلدیہ میں جملہ 49 وارڈ س ہے اور کانگریس پارٹی میں 17 ارکان بلدیہ شمولیت اختیار کی تھی گنیش کی علیحدگی سے 18 کی تعداد ہوگئی ہے ۔ میونسپلٹی میں بی آر ایس کو 32 تعداد تھی اگر کانگریس پارٹی کے پاس اکثریت حاصل ہونے کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ سرگرمیاں انجام دی جارہی ہے ۔ گنیش کی پارٹی میں شمویت پر محمد علی شبیر نے گنیش اور سید مسعود علی کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ محمد اسحاق شیرو، محمد امتیاز ، محمد عتیق ، میر وجاہت علی بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *