News4

بی آر ایس کے 20 ارکان اسمبلی کی عنقریب کانگریس میں شمولیت جگا ریڈی کا دعویٰ

حیدرآباد۔/7 فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جگا ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد بی آر ایس کے 20 ارکان اسمبلی کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس ارکان اسمبلی میں کافی بے چینی ہے اور وہ کانگریس میں شمولیت کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور دیگر قائدین کانگریس حکومت کے زوال کا خواب دیکھ رہے ہیں اور بی آر ایس کو پھوٹ سے بچانے کیلئے کانگریس حکومت کے غیر مستحکم ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کسی بھی وقت پھوٹ کا شکار ہوسکتی ہے۔ قائدین کے سی آر کی خاندانی حکمرانی سے عاجز آچکے ہیں۔ ریونت ریڈی حکومت کو صرف دو ماہ مکمل ہوئے ہیں اور ابھی سے کانگریس حکومت کیخلاف کے سی آر نے الزام تراشی شروع کردی ہے۔ 1
انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی کے سی آر کے اشارہ پر تلنگانہ حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *