News4

بی جے پی دور حکومت میں جمہوریت کو خطرہ :سدارامیا

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ملک کی جمہوریت اور آئینی سالمیت خطرے میں ہے ۔ ان کے دور حکومت میں تمام خود مختار ادارے بشمول انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) بھی بی جے پی کے کہنے پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔ سدارامیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا یہ نظر آرہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن کی لڑائی بیلٹ پیپرز سے آگے بڑھ کر سرکاری مشینری کے غلط استعمال تک جا پہنچی ہے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ہماری جمہوریت اور آئینی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔سدارامیا کے تبصرے جھارکھنڈ کے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مبینہ زمینی دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ہیمنت سورین کے خلاف چہارشنبہ کو ای ڈی کی طرف سے کی گئی کارروائی کے پس منظر میں آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *