News4

بی جے پی نے اسپیکر بہار اسمبلی اودھ بہاری چودھری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا

پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا ہے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نند کشور یادو نے پیر کو اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس اسمبلی سکریٹری کو دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب ایوان کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری پر عدم اعتماد ہے ۔ عدم اعتماد کی تحریک کے نوٹس پر ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی، سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر تار کشور پرساد، جے ڈی یو کے رتنیش سدا اور کئی دیگر ایم ایل ایز کے دستخط ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اگست 2022 میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کے قیام کے بعد چودھری راشٹریہ جنتا دل کے کوٹے سے اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے ۔ اب جبکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر جے ڈی کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن سے تعلقات توڑ کر بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنا لی ہے اگر وہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو چودھری کو اکثریت کے ساتھ ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *