News4

ترکیہ: ٹی ڈی ٹی ممالک کیلئے برآمدات میں 14.2فیصد اضافہ

ترکیہ نے 2023 میں ترک حکومتوں کی تنظیم TDT کے رکن ممالک کے لئے، 2022 کے مقابلے میں، 14.2فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔حالیہ سالوں میں ٹی ڈی ٹی کے رکن ممالک یعنی ترکیہ، آذربائیجان، قزاقستان، کرغستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترکیہ برآمداتی اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی ڈی ٹی ممالک کے لئے ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال 14.2فیصد اضافے کے ساتھ 6.8بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔مذکورہ دورانیے میں ٹی ڈی ٹی کے جس ملک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں وہ 2.4بلین ڈالر کے ساتھ آذربائیجان ہے۔آذربائیجان کے بعد 1.7بلین ڈالر کے ساتھ قزاقستان دوسرے، 1.6بلین ڈالر کے ساتھ ازبکستان دوسرے، 1 بلین ڈالر کے ساتھ کرغستان تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ ٹی ڈی ٹی ممالک کو سب سے زیادہ کیمیائی مادوں اور کیمیائی مصنوعات کی برآمدات کی گئی ہیں۔

ترکیہ کی طرف سے افغانستان کی طبّی امداد
انقرہ : ترکیہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اتاترک ہاسپٹل کو طبّی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔ترکیہ تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے کابل آفس کی طرف سے، 50 بستروں، 10 مانیٹروں، 1 عدد ڈی سی۔40 مائنڈری الٹراساونڈ مشین اور مختلف قسم کا طبّی سامان اسپتال کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپتال کی تعمیر افغانستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تھی لیکن بعض امکانات کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعمیر مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ 2001 میں ترکیہ کے تعاون سے تعمیر مکمل ہوئی اور اسپتال نے اتاترک بچوں کے ہسپتال کے نام سے خدمات کا آغاز کر دیا تھا۔تیکا کابل آفس وقتاً فوقتاً طبّی امداد فراہم کر کے ہسپتال کے امکانات میں اضافے کے لئے کردار ادا کرتا رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *