News4

تعلیم کے بجٹ میں اضافہ اور اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات: اتم کمار ریڈی

معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، حضورنگر میں گورنمنٹ اسکول کے سابق طلبہ سے خطاب

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ کانگریس حکومت معیاری تعلیم کو بنیادی سطح تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک تعلیمی سہولتوں کو بہم پہنچانے کیلئے ریاست کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں انفرااسٹرکچر سہولتوںکو بہتر بنایا جائے گا۔ اتم کمار ریڈی نے حضور نگر کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں اولڈ بوائز ری یونین تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ اسکولس محض کسی عمارت کا نام نہیں ہے بلکہ طلبہ کی تعلیم اور تربیت کے مراکز ہیں۔ اسکولوں میں طلبہ کی بہتر تربیت اور ان کی مضبوط بنیادیں تابناک مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہیں۔ اسکولس کے یادگار لمحات زندگی میں ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ سابق طلبہ، اسکول کی عمارت، کلاس رومس، پلے گراؤنڈز اور ٹیچرس کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سابق طلبہ کو اکٹھا کرنے سے اسکول میں انفرااسٹرکچر کی سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 10 برسوں میں تعلیم کے شعبہ کو نظرانداز کردیا تھا۔ 2014-15 میں مکمل بجٹ کا 10.89 فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا گیا جبکہ 2023-24 میں یہ گھٹ کر6.57 فیصد ہوگیا۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے کے باوجود حکومت نے تعلیم کے شعبہ پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نہ صرف بجٹ میں اضافہ کرے گی بلکہ ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ہر منڈل میں انٹر نیشنل اسکول قائم کیا جائے گا۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *