News4

تلنگانہ کے 7 کامن انٹرنس امتحانات کیلئے کنوینرس کا تقرر

حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہایئر ایجوکیشن نے 7 سیٹ امتحانات کیلئے کنوینرس کا تقرر کیا ہے۔ سکریٹری کونسل فار ہایئر ایجوکیشن پروفیسر این سرینواس راؤ کے مطابق متعلقہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس سے مشاورت کے بعد کامن انٹرنس امتحانات کے انعقاد کیلئے کنوینرس کا تقرر کیا گیا۔TSEAPCET کیلئے جے این ٹی یو حیدرآباد کو ذمہ داری دیتے ہوئے پروفیسر بی دین کمار ڈپارٹمنٹ آف سیول انجینئرنگ جے این ٹی یو کالج آف انجینئرنگ کوکٹ پلی کو کنوینر مقررکیا گیا۔ اس امتحان کے ذریعہ بی ای، بی ٹیک، بی فارما، فارما ڈی اور دیگر کورسیس میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔ TSPGECET کے انعقاد کیلئے جے این ٹی یو حیدرآباد کو ذمہ داری دیتے ہوئے پروفیسر اے ارونا کماری ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ اینڈ کنٹرولر آف ایگزامنیشن جے این ٹی یو کوکٹ پلی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جس کے ذریعہ ایم ای، ایم ٹیک، ایم فارما، ایم آرکیٹکٹ اور فارما ڈی کورسیس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ TSICET کے انعقاد کی ذمہ داری کاکتیہ یونیورسٹی کو دی گئی ہے جس کے تحت پروفیسر ایس نرسمہا چاری ڈپارٹمنٹ آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ TSECET کا انعقاد عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت ہوگا اور پروفیسر سری رام وینکٹیش پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ TSLAWCET اور TSPGLCET کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو دی گئی ہے اور پروفیسر بی وجیا لکشمی ڈپارٹمنٹ آف لاء ڈائرکٹر لیگل سیل عثمانیہ یونیورسٹی کو کنوینر مقرر کیا گیا۔ TSEDCET کی ذمہ داری مہاتما گاندھی یونیورسٹی کو دی گئی ہے اور پروفیسر ٹی مرنالینی ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ TSPECET کا انعقاد شاتاواہنا یونیورسٹی کرے گی اور پروفیسر راجیش کمار چیرپرسن بورڈ آف اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی کنوینر ہوں گے۔ 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *