توشہ خانہ ریفرنس میں سزا، بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل منتقل

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اڈیالہ سے بنی گالہ سب جیل منتقل کر دیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد مجرمہ کو منتقل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیل اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار بنی گالہ سب جیل تعینات کر دیے گئے، جیل کا عملہ بنی گالہ گھر کے اندر جبکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار گھر کے باہر تعینات ہوں گے۔

(بریکنگ نیوز کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *