News4

توشہ خانہ :عمران اور بشریٰ بی بی کو 14سال کی قید

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید بامشقت، کسی بھی عوامی عہدہ کیلئے 10 سال کیلئے نااہل قرار دینے کے علاوہ 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔آج کی سماعت کے دوران عمران خان کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا جبکہ بشری بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشری بی بی گرفتاری دینے کیلئے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں پہلے سے ہی موجود قومی احتساب نیورو (نیب) کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف میں پولیس کی بھارتی نفری تعینات تھی۔ گرفتاری کے بعد بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔بشری بی بی کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ نیب نے گزشتہ سال توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں نوٹس جاری کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *