News4

جگن موہن ریڈی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

آندھراپردیش کو خصوصی موقف اور دیگر وعدوں کی تکمیل کی درخواست
حیدرآباد 9 ۔ فروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کو درپیش مختلف مسائل پر بات کی۔ بتایا گیا کہ جگن موہن ریڈی نے پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کیلئے مرکز سے فنڈس کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت فینانس نے پہلے مرحلہ کے کاموں کیلئے 12911 کروڑ جاری کرنے سے اتفاق کیا تھا لیکن فنڈس کی اجرائی کیلئے کابینہ کی منظوری باقی ہے ۔ وزیراعظم سے درخواست کی گئی کہ اس مسئلہ کو کابینہ میں رکھ کر منظوری دیں۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کیلئے 17144 کروڑ کی ضرورت پڑیگی۔ انہوں نے مرکزی وزارت جل شکتی سے اس مسئلہ کو رجوع کرنے کی اپیل کی۔ جون 2014 سے تین برسوں تک تلنگانہ کو آندھراپردیش جینکو سے برقی سربراہ کی گئی جس کے بقایہ جات 7230 کروڑ ہیں۔ بقایہ جات کی اجرائی کیلئے مرکز سے اثر و رسوخ استعمال کرنے کی خواہش کی گئی ۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کے وقت آندھراپردیش کو خصوصی موقف کے تیقن یا حوالہ دیا ۔ خصوصی موقف کے علاوہ آندھراپردیش سے کئے گئے دیگر وعدوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کو توجہ دلائی گئی ۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ 13 اضلاع کو 26 اضلاع میں تقسیم کیا گیا اور ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کیلئے 17 کالجس کی منظوری دی گئی۔ مرکز سے میڈیکل کالجس کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی ۔ وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر میں مرکز سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں تلگو ریاستوں سے کئے گئے وعدوں کا حوالہ دیا۔ وزیراعظم نے ان مسائل کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔ 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *