News4

حکومت وفاقی ڈھانچے کے تحت کام کرتی ہے : اجے کمار

نئی دہلی : حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد کہ حکومت وفاقی ڈھانچے اور آئین کا احترام کرتے ہوئے کام کرتی ہے ، بائیں بازو کے پی سیواداسن نے منتخب حکومت کے کام کاج میں گورنر کے کردار سے متعلق آئینی (ترمیمی) بل 2022 کے – آرٹیکل 153، 155 اور 156 سے متعلق جو ذاتی بل پیش کیا تھا، اسے جمعہ کو واپس لے لیا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار نے آج راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آئین جامع ہے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں آرٹیکل 153، آرٹیکل 155 اور آرٹیکل 156 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کومنظور کرنے سے آئین کی بنیادی روح اور وفاقی ڈھانچے کو ٹھیس پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *