News4

دبئی میں دنیا کا پہلا تیرنے والا فائرفائٹنگ اسٹیشن

دبئی : دبئی میں دنیا کے پہلے فلوٹنگ فائرا سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدید طرز کا فائر فلوٹنگ ا سٹیشن سے پرانے و روایتی میرین فائراسٹیشنوں کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ اخراجات میں بچت کی جاسکے گی۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ جدید فائراسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔تیز ترین فائر اسٹیشن جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔فائرفائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے جبکہ چار طاقتور انجن اس ا سٹیشن پر نصب ہیں جن کی وجہ سے انتہائی برق رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *