News4

دونوں شہروں میں ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کے اقدامات

2500 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فراہمی ، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔8۔فروری(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے کے لئے 2500 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے شہر حیدرآباد کی ٹریفک کے مسائل پر جائزہ اجلاس کے بعد شہر میں ٹریفک مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد اور اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے درمیان جاری مشاورت کے بعد اس بات سے اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں شہروں بلکہ تینوں کمشنریٹ حیدرآباد‘ رچہ کنڈہ اور سائبرآباد میں 2500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ جن مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ان سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے علاوہ فری لیفٹ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک پر پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے طور پر دونوں شہروں میں 2500 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعہ ٹریفک میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے سڑکوں کی درستگی اور محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جن سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ عہدیداروں کے مطابق شہر حیدرآباد میں 1000 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 1500اہلکار رچہ کنڈہ اور سائبر آباد میں تعینات کئے جائیں گے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ جو پولیس اہلکاروں کی تعینات کے اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے وہ موجودہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے علاوہ ہوں گے اور جو کہ فی الحال خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہر حیدرآباد کی ٹریفک کو بہتر بنانے کے لئے جاری کردہ ہدایا ت کے بعد سے ہی محکمہ پولیس کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ عہدیدارمسلسل مختلف چوراہوں کا دورہ کرتے ہوئے جو رپورٹ تیار کی ہے اس رپورٹ کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے دونوں شہرو ں میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعہ ٹریفک جام کے مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *