News4

دہلی پولیس عآپ ایم ایل ایز اور کارکنوں کو حراست میں لے رہی ہے : کجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سمیت دیگر رہنماؤں نے جمعہ کو الزام لگایا کہ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف احتجاج سے پہلے دہلی پولیس اس کے اراکین اسمبلی ، کونسلروں اور پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے رہی ہے ۔کجریوال نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ” عآپ کے منتخب ارکین اسمبلی ، کونسلروں اور کارکنوں کو پوری دہلی میں حراست میں لیا جا رہا ہے ، جو پارٹی دفتر آ رہے تھے ۔ یہ کیا ہو رہا ہے ۔” بی جے پی پر جمہوری اختلاف کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے آپ کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے سوال کیا کہ کیا اب ملک میں ایمرجنسی ہے اور ہم پرامن احتجاج بھی نہیں کر سکتے ؟ اس دوران آپ کی لیڈرآتشی مارلینا نے دعویٰ کیا کہ دہلی بھر میں بھاری رکاوٹیں لگائی گئی ہیں اور عآپ کے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے ۔آتشی نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا “پوری دہلی میں بھاری رکاوٹیں ہیں۔ آپ کے کارکنوں سے لدی بسوں کو روکا جا رہا ہے ۔ اے اے پی پارٹی کے دفتر کے باہر سینکڑوں نیم فوجی دستے موجود ہیں۔ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب پر احتجاج سے بی جے پی اتنا خوفزدہ کیوں ہے ؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *