News4

دہلی کی مندر میں اسٹیج گرگیا، خاتون کی موت

نئی دہلی: دہلی کے نہرو پلیس میں واقع کالکاجی مندر کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج گر گیا جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسٹیج گرنے کے بعد مندر کے احاطے میں زبردست بھگدڑ مچ گئی اور بہت سے لوگ اس بھگدڑ میں ایک دوسرے کے اوپر گرنے اور کچلے جانے سے زخمی ہوئے ہیں۔ اس پروگرام میں تقریباً 1600 لوگ موجود تھے۔اطلاع کے مطابق یہ حادثہ 27 اور 28 جنوری کی رات کا ہے جب کالکاجی مندر کے احاطے میں ’جاگرن‘ کا پروگرام چل رہا تھا۔ جس وقت اسٹیج گرا اس وقت گلوکار بی پراک اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے لکڑی اور لوہے کے فریم سے بنا اسٹیج ٹوٹ کر گر گیا۔ اسٹیج گرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ایک دوسرے پرگرگیے جس میں ایک خاتون کی دب کر موت ہوگئی جبکہ 17 لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق کالکاجی مندر کے احاطے میں منعقد ہونے والے جاگرن کے اس پروگرام کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *