News4

راشن کارڈ E-KYC کرانے کی مہلت چار دن میں ختم راشن کارڈ ہولڈرس 31 جنوری سے قبل استفادہ کریں

حیدرآباد ۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) بوگس راشن کارڈس کو برخاست کرنے کیلئے (Ration Card E-KYC) کرانے کی مہلت مزید چار دن میں ختم ہوجائے گی۔ 31 جنوری کو مہلت ختم ہورہی ہے۔ حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہیکہ جو لوگ اپنے راشن کارڈس E-KYC اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے وہ فوری کرالیں۔ زیادہ تر پرانے راشن کارڈس میں مرنے والے کے نام اور شادیاں کرکے دوسرے علاقوں کو منتقل ہونے والی لڑکیوں کے نام موجود ہے، جس کی وجہ سے راشن کارڈس سے سربراہ ہونے والی اشیائے ضروریہ کا بیجا استعمال ہونے کی شکایتیں وصول ہورہی ہیں جس کی روک تھام کیلئے ریاست میں گذشتہ سال ستمبر سے (E-KYC) عمل کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس عمل کے ذریعہ مستحقین سے دوبارہ فنگر پرنٹس لئے جارہے ہیں ریاست کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو وہاں کے مقامی راشن شاپس میں (KYC) مکمل کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ کے وائی سی کا عمل 31 جنوری کو ختم ہوجائے گا۔ اس عمل میں پھر ایک مرتبہ توسیع کرنے کے امکانات نہیں ہے جس کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں راشن کارڈس کو KYC کرانے کیلئے عوام قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنے اپنے راشن کارڈس کو اپ ڈیٹ کرارہے ہیں۔ راشن کارڈس KYC کرانے پر اشیاء دستیاب نہ ہونے کی اطلاعات عام ہوتے ہی عوم بھاری تعداد میں راشن شاپس پہنچ رہے ہیں۔2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *