راولپنڈی سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

راولپنڈی سے آزاد امیدوار و سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری عدنان پر فائرنگ پولیس لائنز کے قریب کی گئی جس میں زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

چوہدری عدنان پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *