رمضان سے تقریبا دو ہفتے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو، اشیا خوردونوش کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑادیئے

کراچی : رمضان سے تقریبا دو ہفتے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا ہے، لہسن ادرک ، پیاز ، ٹماٹرچینی اور دالوں کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد آمد ہے، دنیا میں ہرجگہ رمضان سے قبل ریلیف دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں الٹا ہی حال ہے، رمضان سے تقریبا دو ہفتے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا ہے۔

اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں، لہسن ادرک آٹھ سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، پیاز کی قیمت دوسوبیس ، بینگن دوسو، ٹماٹر ایک سو ستر روپے فی کلو تک جاپہنچیں۔

چینی اور دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے، چینی ایک 155 ،سفید چنا تین سوساٹھ، کالا چنا دو سو اور بیسن دوسو اسی روپے فی کلو ہوگیا جبکہ گھی پانچ سو دس، مٹن دو ہزاردوسو، اورچکن چھ سو سترہ روپے فی کلو ہے۔

اگر پھلوں کی بات کریں توسیب، کینوچارسوجبکہ کیلا دوسو روپے فی درجن تک بکنے لگا، کھجور بھی سستی نہیں، ایرانی کھجور آٹھ سو روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی اورچاول مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، عام مارکیٹ میں بیس کلو آٹاستائیس سو بانوے روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر وہی تھیلا اٹھائیس سو چالیس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *