News4

ریوینیو سسٹم کو دیہاتوں میں مستحکم کرنے کے اقدامات

وزیر مال نے سال نو ڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی

حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ دیہاتوں کی سطح پر ریوینیو سسٹم کو مستحکم کرتے ہوئے عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر مال نے ڈپٹی کلکٹرس اسوسی ایشن اور تلنگانہ تحصیلدار اسوسی ایشن کی جانب سے شائع کردہ سال نو کی ڈائری اور کیلنڈرکی رسم اجراء انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں ریوینیو ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی دیہی سطح پر ریوینیو سسٹم کو مستحکم بنانے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں ہر گاؤں میں وی آر اے یا پھر وی آر او کا کوئی عہدہ موجود ہوا کرتا تھا۔ سابق حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کے ذریعہ ریوینیو سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے۔ بنیادی سطح پر ریوینیو سسٹم موجود نہیں ہے۔ کانگریس حکومت عوام کی مدد کیلئے ہر گاؤں میں ریوینیو سسٹم کو مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو پہلی تا 5 تاریخ تنخواہوںکی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹرس اسوسی ایشن کے صدر وی لچی ریڈی کی قیادت میں وزیر مال کو تہنیت پیش کی گئی۔ وزیر مال نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت نے عہدیداروں اور ملازمین سے اظہار خیال کا حق چھین لیا تھا۔ ہر ماہ کی 25 تاریخ تک ملازمین کو تنخواہوں کیلئے انتظار کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے ریوینیو شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل کی خامیوں کو درست کرتے ہوئے عوامی اراضیات کا تحفظ کیا جائے گا۔ دھرانی پورٹل کے ذریعہ کئی سرکاری اراضیات کو ختم کردیا گیا۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *