News4

زکربرگ 2024 کی ابتداء میں اب تک سب سے زیادہ کمانے والے فرد

نیویارک : میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔میٹا کی آمدنی کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ توقعات سے زیادہ اچھی ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 28 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 170 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 145 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *