News4

سابق رکن اسمبلی کے فرزند کو راحت سے ہائی کورٹ کا انکار

حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے پرجا بھون کے قریب ہٹ اینڈ رن کیس میں پولیس کی تحقیقات پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس واقعہ میں بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند ملوث بتائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی تھی۔ سابق رکن اسمبلی اور پانچ دیگر ملزمین کی جانب سے درخواست داخل کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی اپیل کی گئی۔ جسٹس کے لکشمن نے واضح کیا کہ وہ جاریہ تحقیقات کو روکنے کی ہدایت نہیں دیں گے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔ پولیس پنجہ گٹہ نے عدالت کو بتایا کہ 24 ڈسمبر کو سابق رکن اسمبلی کے فرزند کار چلارہے تھے اور بعد میں وہ پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگئے اور دوبئی منتقل ہوگئے۔ اس وقت کے بعض پولیس عہدیداروں کی مدد سے ڈرائیور کو واقعہ کیلئے ذمہ دار ٹہراتے ہوئے رکن اسمبلی کے فرزند کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد سابق رکن اسمبلی، ان کے فرزند اور دیگر 4 افراد کو ملزمین کے طور پر ایف آئی آر میں شامل کیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمین کو کسی بھی طرح کی راحت دیئے جانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض پولیس عہدیداروں کی مدد سے وہ فرار ہوگئے اور دوبئی میں بیٹھ کر عدالت میں درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ جسٹس کے لکشمن نے درخواست گذاروں کی اپیل کو نامنظور کردیا ہے۔1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *