سبی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا

سبی میں جناح روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سبی کے جناح روڈ پر ہونے والے بارود مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی بینک کے قریب موٹر سائیکل کھڑی تھی جس میں زور دھماکا ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *