سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، بڑا حکم جاری

سجاول (پی این آئی) سجاول اور سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے،ریٹرننگ افسران (آر او) نے کہا کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں،میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں،دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں،سیہون کے حلقے پی ایس 77 کے آر او محمد علی گوپانگ کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس ہوا،ریٹرننگ افسر نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے ڈیوٹی پر لایا جائے گا، ملازمین کی اکثریت نے حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

The post سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، بڑا حکم جاری appeared first on Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *