سعودی عرب نے کس میدان میں برطانیہ سمیت بڑے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا؟

دنیا کے بڑے معاشی ممالک کی تنظیم جی 20 میں فی کس آمدنی کی بنیاد پر سعودی عرب نے برطانیہ اور جاپان جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے گلوبل فنانس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جی 20 کے رکن ممالک میں مجموعی قومی پیدوار 2024 میں فی کس آمدنی کی بنیاد پر سعودی عرب دوسرا امیر ترین ملک قرار  پایا ہے۔

سعودی عرب نے اس فہرست میں برطانیہ، جاپان، جرمنی جیسے بڑے ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی 20 کے فی کس آمدنی کی بنیاد پر امیر ترین ممالک میں امریکہ سر فہرست ہے جہاں فی کس آمدنی 80 ہزار 412 ڈالر ہے جب کہ سعودی عرب اس فہرست میں 68 ہزار 453 ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جرمنی کی فی کس آمدنی 66038 ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا 64674 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

 فی کس آمدنی کی بنیاد پر امیر ترین ممالک کی فہرست میں کینیڈا پانچویں، فرانس چھٹے، برطانیہ ساتویں، جنوبی کوریا آٹھویں اٹلی نویں،  جاپان 10 ویں، ترکیہ 11 ویں، روس 12 ویں، ارجنٹائن 13 ویں، میکسیکو 14 ویں، چین 15 ویں، برازیل 16 ویں، جنوبی افریقہ 17 ویں اور انڈونیشیا 18 ویں نمبر پر رہا۔

بھارت اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں فی کس آمدنی 9183 ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *