News4

سنجے جاجوسکریٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ مقرر

حیدرآباد۔4۔فروری(سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے 15 ماہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ تلنگانہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس آفیسر مسٹر سنجے جاجو کی خدمات کو واپس حاصل کرتے ہوئے انہیں سیکریٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ مقرر کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ مسٹر سنجے جاجو جو کہ 1992 بیاچ سے تعلق رکھنے والے ایک سنجیدہ عہدیدار تصور کئے جاتے ہیں اور طویل مدت سے وہ مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دے رہے تھے لیکن 15 ماہ قبل ان کی خدمات کو حکومت تلنگانہ کے حوالہ کئے جانے کے بعد مسٹر سنجے جاجو کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی و کمشنر تلنگانہ بھون دہلی کے عہدہ پر مامور کیا گیا تھا اور وہ دہلی میں رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔مرکزی حکومت نے گذشتہ دنوں مسٹر سنجے جاجو کی خدمات کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے انہیں محکمہ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے ملک میں عام انتخابات سے عین قبل مسٹر سنجے جاجو کی خدمات کے حصول اور انہیں سیکریٹری محکمہ اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری اس لئے سونپی ہے کیونکہ ان کے تعلقات ملک بھر کے ذرائع ابلاغ کے اداروں سے بہتر ہیں۔ 3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *